اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی زمینی افواج کے بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا، امریکہ اور دوسری طاقتوں نے اپنے ایجنڈے کے تحت پراکسی جنگ شروع کی ہے اور دہشت گروہ ان کی جانب سے اس خطے میں یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔
سینئر کمانڈر نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں سرگرم دہشت گروہ اسلام کی تصویر مجروح کرکے اور شیعہ اور سنی مسلمانوں کی درمیان اختلافات ایجاد کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پوردستان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی کی سپر پاور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج بہت نزدیک سے دشمن کے ہر قدم کی نگرانی کر رہی ہیں۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے تکفیری دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش نے عراق اور شام میں نہتے بے گناہ عوام پر وحشیانہ حملے کیے ہیں اور ان کا قتل عام کیا ہے۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شام اور عراق کے علاقوں پر قبضہ کرکے وہاں خلافت کے قیام کا بھی دعوی کیا ہے اور اپنے سرغنہ ابو بکر بغدادی کو تمام مسلمانوں کا رہنما اور خلفیہ مقرر کیا ہے۔
.......
/169